خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے ۔
مقامی زرائع کے مطابق سابقہ قبائلی علاقے جانی خیل میں آج بروز جمعہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ ضلع بنوں کے سابقہ قبائلی علاقے جانی خیل اور بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں ۔گذشتہ سال 31 اگست کو جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں9سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہو گئے تھے۔