خیبرپختونخوا کےضلع بونیر میں پولیس موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیس سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کنکوئی مندنڑ میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل دھماکے کی جگہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس ڈی ایس پی مسلم شاہ خان کی رہائش گاہ کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا تاہم اس مین کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔