نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

لیویز حکام کے مطابق نوشکی گلنگور کے علاقے سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ہیں، قتل ہونے والے چاروں افراد ٹینکر ڈرائیور تھے۔

مقتولین کو 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب احمد وال کے قریب سےاغوا کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حذیفہ، معین، عرفان علی اور عمران علی کے ناموں سے ہوئی۔ معین اور حذیفہ کا تعلق پاکپتن جبکہ عرفان اور عمران علی کا تعلق رحیم یارخان سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں