سیکورٹی فورسز کی زیر نگرانی میں پاڑا چنار سے پشاور جانے والے مسافر گاڑیوں پر مسلح کی فائرنگ سے38 افراد جاں بحق اور 29 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام مطابق لوئر کرم کے علاقےبگن میں مسلح افراد نے قافلےکو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حملے میں ایک خاتون اور بچے سمیت کم از کم 38 افراد جاں بحق ہو گئے۔
چیف سیکریٹری نے تصدیق کی کہ حملے میں پاراچنار سے کرم جانے والی مسافر وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایک مقامی رہائشی زیارت حسین نے غیر ملکی خبررساں ادارےکو بتایا کہ مسافر گاڑیوں کے 2 قافلے تھے جن میں سے ایک پشاور سے پاراچنار اور دوسرا پاراچنار سے پشاور جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین سمیت بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردیں۔