بنوں پولیس لائن پر حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں‌بحق ہوگئے

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائن پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ا بتدائی معلومات کے مطابق تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق بنوں پولیس لائن پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے اور پانچ عسکریت پسند پولیس لائن میں داخل ہوچکے ہیں۔

عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے اب تک کم از کم تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔جاں‌بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پولیس لائن کو گھیرے میں لیکر قریبی علاقوں کو سیل کردیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف اپریشن شروع کیا گیا ہے۔

قبل ازیں آج صبح ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاںبحق ہوگئے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شائستہ خان منڈی بکاخیل بازار سے سامان لے رہے تھے کہ اس دوران اس پر موٹرسائیکل سوار افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں‌وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں