ضلع ٹانک کے علاقے ڈبرہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈبرہ کےشیخ اوتار روڈ پر اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار فیملی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اور امدادی ادارے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش ہورہی ہے ۔
واقعہ کے بعد لواحقین نے لاشیں ٹانک بازار میں رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ لواحقین کے مطابق قاتل کا نام برکت اللہ ہے جس نے اس سے قبل ان کی فیملی کے 5 افراد کو قتل کیا ہے۔
متاثرہ خاندان کا تعلق ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا سے ہے جنہوں نے اس سے قبل کئی مرتبہ تحفظ مانگنے کےلئے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ واقعے میں ملوث مبینہ ملزم برکت اللہ کچھ عرصہ قبل پولیس کی غفلت سے بھرے بازار میں پولیس کی وین سے فرار ہوگیا تھا