ضلع ٹانک میں مسجد میںنماز پڑنے سے منع کرنے پر دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ہوگئے.
پولیس کے مطابق واقعہ ملازئی کے علاقے میںپیش آیا ہے.
حکام کے مطابق ایک فریق نے دوسرے فریق کو مسجد نا آنے کا کہا جس پر دونوں فریقین آپس میںلڑے پڑے. دوران لڑائی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ہوگئے.
مقتولیں میں سے والی خان تعلق بیٹنی قوم سے جبکہ فیضان کا تعلق مروت قوم سے بتایا جاتاہے.
رییسکیو 1122 نے دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہےجہاںپوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیںگی.
پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ٹانک میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہوگئے تھے۔