بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پیٹرول کے ڈیپو میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
آگ لگنے کا واقعہ کنتانی ہور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک پٹرول ڈپیو میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر آگ نے مذید دو ڈیپوز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ آگ لگنے سے تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی اسپیڈ بوٹس اور آئل ڈپو کو خاکستر کردیا تھا۔