ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاںبحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں.
پولیس کے مطابق ٹانک ڈیرہ روڈ پر واوا پیٹرول پمپ کے قریب خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹھکرا دی .
واقعے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاںبحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے.
ٹانک اور ڈیر ہ اسماعیل خان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق خودکش گاڑی کا ٹارگٹ ٹانک سے ڈیرہ آنیوالی سیکیورٹی فورسز کا کانوائے تھا .