عام انتخابات کے 70روز بعد بالآخر بلوچستان کابینہ کی تشکیل ہونے کے بعد 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا۔
کل 14 وزراء نے حلف لیا جن میں صادق عمرانی ،علی مدد جتک ،ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ ،سردار فیصل جمالی ،سرفراز ڈومکی شامل ہیں ۔
عبدالرحمان کھیتران ،سلیم کھوسہ ،عاصم کردگیلو، بخت کاکڑ،طارق مگسی ، شعیب نوشیروانی ، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی حلف اٹھالیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ’مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 6، 6 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دو وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ایک خاتون وزیر بھی کابینہ میں شامل ہوں گی۔
اس سے پہلے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے خبر دی تھی کہ صوبائی کابینہ جمعرات کی صبح حلف اٹھائے گی، تاہم بعدازاں حلف برداری کی تقریب ملتوی کردی گئی۔