ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درہ زندہ سے نامعلوم مسلح افراد نے نجی کنسٹرکشن کمپنی کے 11 ملازمین اغوا کرلئے.
واقعہ کی تصدیق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع نے کی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ظاہر خان اینڈ برادرز (زیڈ کے بی) پرائیویٹ کمپنی کے 16 ملازمین تین گاڑیوں میں سوار ہو کر اسلام آباد سے کوئٹہ جارہے تھے کہ دوماندہ پل کے قریب اغواء کاروں نے حملہ کیا۔
مسلح افراد نے دو گاڑیوں سمیت 11 ملازمین کو اغواء کرلیا.پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 6 ملازمین کو تعاقب کے بعد بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں ، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ باقی 5 مغوی ملازمین کو کہاں منتقل کیا گیا ہے۔