دریائے سوات میں 11 سیاح ڈوب گئے

دریائے سوات کے تیز بہاؤ نے 11 سیاحوں کو نگل لیا، دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق ڈوبنے والے سیاح سوات کی سیر کے لیے آئے تھےجن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والے افراد مینگورہ بائی پاس کے مقام پر دریا کے بیچ میں پھنس گئے تھے اور تیز بہاؤ کے باعث بہہ گئے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک مانیار کے مقام پر دو سیاحوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں غوطہ خوروں اور دیگر تربیت یافتہ عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں