جنوبی وزیرستان اپر، سیکیورٹی فورسز ا ور شدت پسندوں کےدرمیان جھڑپ میں راہ گیر جاں‌بحق

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے سلے روغہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کریم اللہ ولد شیراز بندخیل سکنہ مکین سے ہوئی ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق کریم اللہ عید الضحی کےلئے قربانی کے جانور لینے لوئر وزیرستان وانا جارہے تھے .

وانہ سے مکین جانے والے روڈ پرسلے روغہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری تھی جس کی زد میں آکر گولی لگنے سے کریم اللہ جاں بحق ہوگئے۔

لواحقین نے قوم کے مشران اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل 9 بجے مکین تشریف لے آئیں تاکہ ان واقعات کے تدارک کےلئے کوئی لائحہ عمل بنا یا جاسکے.