جنوبی وزیرستان کے14سالہ نعمان محسود نے تیسرا عالمی ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کےلیے ایک اور اعزاز ،جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ 14 سالہ نعمان محسود نے تیسرا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زریعے تصدیق کردی۔

ای میل کے مطابق نعمان محسود نے 30 سیکنڈز میں 17 بٹر فلائی ککس کا ریکارڈ 20 بٹر فلائی ککس کرکے توڑ دیا ہے۔

گینیز بک سے جاری  تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے یہ ریکارڈ نعمان محسود نے توڑا ہے۔

واضح رہے کہ نعمان محسود 58 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسو د کا شاگرد ہے.