جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے کراباغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مولانا ثناء اللہ شہید ہوگئے۔
شہید مولانا ثناء اللہ کا تعلق تحصیل شکئی سے تھا ،شہید کی میت آبائی علاقے منتقل کر دی گئی۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔