شمالی وزیرستان،میرعلی میں خودکش حملہ، 13 اہلکار جاں بحق، شہریوں سمیت24 افراد زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خدی میں آج صبح ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بم ڈسپوزل یونٹ کی مائن ریزسٹنٹ ایمبش پروٹیکٹڈ (MRAP) گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

ایک سرکاری اہلکار، جو جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا، انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں فوج کے کم از کم 13 اہلکار جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ز رائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سیدولی نامی شخص گھر کے کمرے گر گئے ہیں جس کے نتیجے میں تین خواتین اور پانچ بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ آج صبح 7:45 بجے پیش آیا،ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق ضلع میں فوجی نقل و حرکت کے باعث صبح سویرے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسند گروپ حافظ گل بہادر گروپ کے ذیلی گروہ “اسود الحرب” نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بیان میں “حذیفہ استشهادی کندک” کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو کہ خودکش حملہ آور بھرتی کرنے کے لیے اسی گروہ کا ایک ذیلی یونٹ ہے۔

یہ حملہ حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان میں سب سے ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ایک جاری خبر ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں