لاہور: پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ میں دہشت گردی ، بغاوت ،اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق منظور پشتین نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں افواج کے خلاف تقریر کی۔
انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنایا۔ منظور پشتین کے ساتھی ہال میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مقدمہ شہری نعیم مرزا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔