خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں مبینہ کواڈ کاپٹرحملے کے نتیجے میں دو بھائی زخمی ہوگئے۔
مقامی زرائع کے مطابق گاوں درابلئی میںکواڈ کاپٹر سے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانامنتقل کیا گیا۔
حالت تشویشناک ہونے پر زخمیوںابتدائی طبی امداد کےبعدمزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت فرمان اللہ ولد خواژہ جان اور عارف اللہ ولد خواژہ جان کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں کا تعلق قوم خنڈے خیل ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ کواڈ کاپٹرحملے کی نوعیت اور وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔











