جنوبی وزیرستان ، سرحدی علاقے انگور اڈہ میں آج عیدالفطر منانے کا اعلان

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان فضلی نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں چاند نظر آنے کی شرعی تصدیق ہو چکی ہے لہٰذا عوام آج عید کی خوشیاں منائیں۔

انہوں نے اپنے اعلان میں یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ شب افغانستان میں بھی آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ انگور اڈہ میں بھی چاند کی رویت کے بعد شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان فضلی نے لوگوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ عید کے اس پرمسرت موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں