خیبرپختونخوا میں28 سینئر سول ججزکے تبادلے و تعیناتیاں

پشاور ہائیکورٹ نے 28 سینئر سول ججز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جوڈیشل افسران کی ان تبدیلیوں کا رسمی اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق محمد ریحان صمد کو ٹانک سے ڈی آئی خان، شہزاد علی خان کو مہمند سے ٹانک، جبکہ محمد ولی کو ایبٹ آباد سے کرک اور بشارت رؤف کو بٹگرام سے بنوں منتقل کیا گیا ہے۔

اس طرح خاتون جوڈیشل افسران میں سائرہ بانو کو بنوں سے سوات، فرخندہ نوشین کو ڈی آئی خان سے مالاکنڈ، رابعہ عباسی کو سوات سے کوہاٹ اور مدیحہ رحمان کو بنوں سے ہنگو تعینات کیا گیا ہے۔

دیگر تبدیلیوں میں محمد سہیل کوہاٹ سے بنوں، شیراز خان مانسہرہ سے مہمند، محمد ہارون مالاکنڈ سے ایبٹ آباد، یاسر حسین ڈی آئی خان سے نوشہرہ، عزیز احمد کرک سے بٹگرام اور عدنان اقبال ہنگو سے مانسہرہ منتقل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مظہر علی خان کا شانگلہ سے تبادلہ کرکے انھیں پشاور ہائیکورٹ میں بطور ڈپٹی رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے نئے مقامِ تعیناتی پر پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں۔