جنوبی وزیرستان: سروکئی میں دکان پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل سروکئی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دوکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوکاندار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا.

مقامی ذرائع کے مطابق گاؤں عالمئی میں پیش آئے واقعے میں دکاندار علی خان اور خریدار افضل خان جاں بحق ہوئے جبکہ داؤد نامی شہری زخمی ہوا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں خریداروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو سامان خریدنے کے لیے دکان پر موجود تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق دکاندار کو سیکیورٹی اہلکاروں کو راشن فراہم کرنے کے الزام میں پہلے بھی کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔