جنوبی وزیرستان، وانا اور گردونواح میں منشیات کے فروخت اور استعمال میں اضافہ

جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا اور گردونواح میں منشیات کا استعمال اور کھلے عام فروخت تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق وانا میں پرانا ڈی آئی خان اسٹینڈ اور مویشی منڈی سمیت عام بازاروں اور مخصوص مقامات پر منشیات کی کھلے عام خرید وفروخت جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات کی لعنت خصوصاً طلبہ اور نوجوان نسل میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث بے شمار خاندان اور ان کے بچے برباد ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔